ایک نیوز :پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینیئر نائب صدر سمیرا ملک نےپارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
سمیرا ملک نے ویڈیو بیان کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کو قومی تنصیبات اور اداروں پر حملے کیے گئے اس کی مذمت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے اور لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔
سمیرا ملک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترجمان حکومت پنجاب رہ چکی ہیں۔