ایک نیوز : پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار شادی میں جانے کے پیسے لیتے ہیں۔
اداکارہ سونیا حسین نے نجی ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ شادیوں میں سلیبرٹیز کو دُلہا دُلہن کا دوست بن کر تصویر کھنچوانی ہوتی ہے اور شوبز شخصیات ان شادیوں میں شرکت کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔
سونیا حسین کامزید کہنا تھاکہ وہ اب تک ایسی کسی شادی میں شریک نہیں ہوئیں کیوں کہ انہیں بغیر کسی کو جانے پہنچانے کہیں کسی تقریب میں شرکت کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔