کراچی میں وقفے  وقفے سے بارش ،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا

Jul 25, 2023 | 18:53 PM

ایک نیوز :شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سلسلہ  رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب میں سمندر پر موجود ہے جس کے باعث بیشتر علاقوں میں ہلکی سے معتدل اور چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔سندھ کے دیگر مقامات پر 26 جولائی کی رات تک بارش کا امکان  ہے جب کہ اگست کے  پہلے ہفتے تک مزید کوئی مون سون سسٹم کے سندھ پر اثرانداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔

مون سون بارشیں: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ، کئی شہروں میں فلڈ الرٹ جاری
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ کراچی کے شمالی علاقوں سےکچھ دور گرج چمک کے بادل بن رہے ہیں، شہر کے وسطی اور مغربی حصوں پر بھی مزید بادل بھی بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، چند علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا بھی امکان ہے جب کہ حیدرآباد، شہداد پور اور میرپورخاص کے علاقوں کے قریب بھی بارش برسانے والے بادل بن رہے ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، شارع فیصل، ملیر، ناتھا خان، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، سہراب گوٹھ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں