پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،خواجہ آصف کی تنقید پرخواتین ارکان کاہنگامہ

Jul 25, 2023 | 18:32 PM

ایک نیوز :پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیردفاع کے خواتین ارکان اسمبلی کو حواس باختہ قرار دینےپرارکان کاشور شرابہ،نعرے بازی کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان آمنے سامنے۔وزیر دفاع کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان پر تنقیدکی گئی جس پر اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابا شروع کر دیا، تحریک انصاف کے سینیٹرز سیٹوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج اس شخص کو عدالتوں میں پیش ہونے کی جرات نہیں ، ورکروں کو بند کرکے چوہے کی طرح چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، جس شخص کا دفاع خواتین کریں گی اس کی بہادری کیا ہوگی، پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں  پاک دامنی کا طعنہ دیں ۔
 سینیٹر زرقا تیمور سہروردی کاکہنا تھا کہ  جیسے الفاظ وزرا نے استعمال کیے ایسے کبھی نہیں سنے تھے، وزرا نے قابل افسوس الفاظ کا استعمال کیا، کسی پر انگلی اٹھانے والے کی چار انگلیاں اس کی اپنی جانب اٹھتی ہیں۔
 چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات سردار ایاز صادق نے کہا کہ تمام کمیٹی ارکان نے اپنی اِن پٹ دی ہے یہ ترامیم تقریبا متفقہ ہیں اور ہم نے ایوان سے باہر سے بھی ترامیم لیں، پی ٹی آئی والوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا کبھی استعفے دیتے ہیں کبھی واپس لیتے ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کرنا کیا ہے۔
سردار ایاز صادق کے ریمارکس پر پی ٹی آئی کی خواتین نے احتجاج اور شور شرابہ بھی کی۔

مزیدخبریں