ایک نیوز :وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا نیول ہیڈ کوارٹرکادورہ،چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے وزیر خزانہ کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیر خزانہ نے بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔