ایک نیوز : چینی صدر شی جن پنگ نے ایک ماہ سے لاپتہ چینی وزیرخارجہ چن گینگ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ وانگ یی کو وزیر خارجہ بنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چن گینگ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے "لاپتہ" تھے ۔ انہیں صدر شی کا بہت قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا، اس سے قبل وہ چینی صدر کے پروٹوکول منسٹر رہ چکے تھے ۔
بہت سی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چن گینگ ایک صحافی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کی وجہ سے "لاپتہ ہوئے۔
یادرہے وانگ، جو 2013 سے 2022 تک وزیر خارجہ تھے، اب حکمران کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے شعبے کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
نئے وزیر خارجہ کی تقرری منگل کو چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہوئی۔ اجلاس کا اعلان پیر کے روز معمول سے ہٹ کر کیا گیا۔