چونیاں،فرض شناس لیڈی کانسٹیبل نےوالد کاچالان کردیا

Jul 25, 2023 | 17:50 PM

ایک نیوز:چونیاں میں فرض شناس لیڈی کانسٹیبل نے قانون توڑنے پر  اپنے والد کا ہی چالان کر دیا اور موقع پر جرمانہ بھی وصول لیا۔

چونیاں الہ آباد پٹرولنگ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل نے فرضی شناسی کی بہترین مثال قائم کر دی۔

کانسٹیبل سمیرا  الہ آباد قصور روڈ پر ناکے پر کھڑی چیکنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران  والد محمد صدیق موٹر سائیکل پر وہاں سے گزرے تو ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے سمیرا نے اپنے والد کا چالان کر دیا اور موقع ہر ہی جرمانہ بھی وصول کر لیا ۔

کانسٹیبل سمیرا کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اگر میرے گھر والے بھی قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ان کو بھی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ میری اس فرض شناسی پر میرے والد صاحب کو بھی مجھ پر فخر ہے۔

کوڑے سیال ڈیوٹی انچارج محمد امین کاکہنا تھا کہ ہم آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی آئی جی پٹرولنگ کی ہدایت پر ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے ڈیوٹی ہر موجود تھے تو سمیرا نے مجھ سے کہا کہ میرے والد صاحب نے قانون کی پاسداری نہیں کی لہذا ان کا بھی چالان کیا جائے ۔جس پر ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے ملازمین اپنے ذاتی تعلقات کو پس پشت ڈال کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

سمیرا صدیق کی اپنے والد کو جرمانہ کرنے کی اس مثال کو شہریوں نے خوب سراہا اور شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین ڈیوٹی کو اس ذمہ داری سے ادا کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا جا سکے ۔

مزیدخبریں