چالاک پٹواری، چھاپہ پڑتے ہی نوٹ کھا گیا

Jul 25, 2023 | 16:54 PM

 ایک نیوز :  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں سرکاری ملازم نے پولیس کا چھاپہ پڑنے پر رشوت کے 5 ہزار روپے نگل لیے۔

اسپشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کو رشوت خورسرکاری ملازمین کے خلاف مہم کے دوران ایک شخص نے گجندر سنگھ نامی پٹواری  کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کروائی ۔

پولیس حکام کے مطابق پٹواری نے رشوت کے پیسے اپنے پرائیوٹ دفتر میں وصول کیے اور جیسے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اس نے رشوت میں لئے جانے والے تمام نوٹ کھا لئے ۔

بعدازاں گجندر سنگھ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو معائنے کے بعد صحت مند  قرار دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحققیات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں