ایک نیوز: سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی محمدخان کو اٹھویں بار گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر مملکت اور پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو ڈی سی مردان کے حکم پر اٹھویں بار ایم پی او 3 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی درخواست ضمانت منظور ہوئی ۔مردان میں سیشن جج انعام اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی۔عدالت نے علی محمد خان کو 5 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔ علی محمد خان اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار تھے۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کے خلاف کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست میں اینٹی کرپشن، ڈپٹی کمشنر مردان اور نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایک کیس میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے۔عدالت نے درخواست کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی ہے۔