ایک نیوز:9 مئی جلاو گھیراو کی ملزمہ صنم جاوید کےخاوند کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے 9 مئی جلاو گھیراو کی ملزمہ صنم جاوید کےخاوند ملزم عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا۔ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا،عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے ملزم عتیق ریاض کی شناخت پریڈ کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے ملزم عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کیلئے چھ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کا خاوند ہونے کی سزا مل رہی ہے۔ صنم جاوید کے مقدمہ کی پیروی کرنے کی وجہ سے خاوند عتیق ریاض کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ شک تو کسی ہر بھی ہو سکتا ہے اگر ملزم بے گناہ ہے تو شناخت پریڈ کے بعد رہا ہو جائے گا۔