فیروزوالہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے3 سکیورٹی گارڈز جاں بحق

Jul 25, 2023 | 15:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فیروزوالہ میں نجی ہاؤسنگ کالونی کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سکیورٹی گارڈ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیروزوالہ، کوٹ عبد المالک  میں نجی ہاؤسنگ کالونی کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے  تین سکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے سکیورٹی گارڈز کی شناخت لطیف ،سرفراز  اور مہر علی شامل ہیں۔

تاحال زخمی ہونے والے سکیورٹی گارڈز کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں