پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو خیبر پختونخوا، پنجاب سمیت سب کے گھربنائیں گے: شرجیل میمن

Jul 25, 2023 | 15:36 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہےکہ  مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں,  انہوں نے دھاندلی والی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کی ۔ شرجیل  میمن کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں,  انہوں نے دھاندلی والی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی بات کی ہے۔سیلاب میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو راشن,  خیمے اور دیگر چیزیں دی گئیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ  حکومت نےجھونپڑیوں میں رہنے والوں کونہ صرف گھربناکردے رہی ہے بلکہ گھرکی خواتین کےنام اس کی ملکیت کے کاغذات بھی دے رہی ہے۔واقعے ہی کوئی ایساشخص جس کی تیسری نسل رہ رہی ہے،اس کے خواب کوسندھ حکومت نے پوراکیا۔حکومت نہ صرف گھربناکردے رہی ہے بلکہ مالکانہ حقوق بھی دے رہی ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ لاڑکانہ کے بعد آج قمبرشہدادکوٹ میں تقریب ہونے جارہی ہے۔بلاول بھٹووعدے پورے کررہے ہیں،کسی اورنے بھی ایک لاکھ گھربنانے کاوعدہ کیاتھا جوپورا نہیں کیا۔کسی سے یہ نہیں پوچھاآپ کس کوووٹ دیتے ہوکس پارٹی سے تعلق ہے،جس کاگھرگرااس کی تعمیر کریں گے۔ مہنگائی کے باوجود لوگوں کو گھر اور زمین دے رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کیاپاکستان کوپولورائیزیشن کی ضرورت ہے؟ یا سیاسی افراتفری کی ضرورت ہے؟مہنگائی عروج تک پہنچ چکی ہے،اس دورمیں لوگوں کے زخموں پرمرحم رکھنے کی ضرورت ہے۔انشاء اللہ اگرپیپلزپارٹی کی حکومت آئی توکے پی پنجاب سمیت سب کے گھربنائیں گے۔مہنگائی کا احساس ہے,  جو بس میں ہے وہ عوام کو دے رہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ  پاکستان کا سب سے خطرناک مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے،پی ٹی آئی کی طرف سے لوگوں کے ذہنوں میں نفرت بھر دی گئی ہے۔پاکستان میں واحد پیپلز پارٹی لوگوں کو متحد رکھنے کی بات کر رہی ہے۔گھناؤنی سازشیں ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہیں۔پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کی سوچ لوگوں کو متحد اور جوڑ کر رکھنا ہے۔جی ڈی اے کے 80فیصد لوگوں کی شمولیت کے لئے درخواستیں پہنچی ہوئی ہیں لیکن ہرکسی کوپارٹی میں جگہ نہیں دے سکتے۔

 شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ جب ہم ہسپتال بنانے کی کوششوں میں تھے پی ٹی آئی والے کوششوں میں تھے کہ سوشل میڈیا پر بدتمیزی کیسے پھیلائی جائے۔

 ناصر حسین شاہ  کااس موقع  پر کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اسٹینڈ لیا،ہم نےترقیاتی اسکیمزکے پیسے کاٹ کربھی لوگوں کی خدمت کی ہے۔آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی سنگل لارجیسٹ پارٹی بن کرآئے گی۔ لوگوں کامسئلہ گالم گلوچ نہی ہےسب سے بات چیت ہورہی ہے,  سندھ میں انتخابات آسان نہیں ہوتے۔

مزیدخبریں