ایک نیوز: کرتارپور راہداری کی بندش کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ کرتارپور انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بھارت نے پانچ روزہ بندش کے بعد آج کرتارپور راہداری کھول دی ہے۔
انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی حکام ان کا پرتپاک استقبال کررہے ہیں۔
بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ گوردوارہ کے درشن اورراہداری کھلنے پر بہت خوش ہیں۔
کرتارپور انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے سیلابی صورتحال کو جواز بنا کر راہداری بند کر رکھی تھی۔