ایک نیوز: مون سون کی 15 منٹ کی برسات نے لاڑکانہ کو ڈبودیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسلا دھار برسات کے بعد دو گھنٹے تک جاری بوندہ باندی سے شھر کی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ شہر کے اکثر و بیشتر اہم روڈ راستے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ نومنتخب بلدیاتی نمائندے و میونسپل انتظامیہ غائب ہے،متعدد چیئر مین و وائس چیئر مین سوشل میڈیا پر بارش کا پانی نکالنے کے دعوے کرنے پر معمور ہیں۔ میونسپل انتظامیہ و بلدیاتی نمائندے شہر کے معروف ایس ایس پی چوک سے بھی پانی نہیں نکال سکے، ایس ایس پی چوک تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔
ایس ایس پی چوک پر ایس ایس پی آفس، ڈی آئی جی آفس، سر شاہنواز بھٹو لائبریری، وومن تھانہ، سول لائن تھانہ، پولیس فیسلٹی سینٹر سمیت دیگر اہم عمارتیں بھی قائم ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والی برسات کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔شہر میں کھڑے بارش کے پانی اور بجلی کی بندش سے شہری دوہری مشکلات کا شکار ہیں۔