نگران وزیراعلیٰ کا سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا اچانک دورہ، ڈائریکٹر فنانس معطل

نگران وزیراعلیٰ کا سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا اچانک دورہ، اہم ہدایات جاری
کیپشن: Caretaker Chief Minister's surprise visit to Services Hospital emergency, important instructions issued

ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا اچانک دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔  اس کے علاوہ انہوں نے ڈائریکٹر فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا۔

کنٹریکٹرز نے وزیراعلی پنجاب کو تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے چھٹی کے روز بھی کام جاری رکھنے اور 31 اگست تک کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ انہوں نے سروسز ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں سیوریج اور نکاسی کے نظام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ 

نگران وزیراعلیٰ کا سروسز ہسپتال کے ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ:

وزیراعلی پنجاب نے سروسز ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انہوں نے زیرعلاج مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ ہسپتال انتظامیہ کو علاج کی سہولیات بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زیرعلاج کڈنی ٹرانسپلانٹ کے مریض طلحہ سے جلد ٹرانسپلانٹ کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ مریض طلحہ کے علاج بارے روزانہ کی بنیاد پر مجھے رپورٹ دی جائے۔

بعد ازاں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کے مرکزی میڈیکل سٹور کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹور انچارج سے سوال کیا کہ سٹور روم میں کون کون سے ادویات میسر نہیں؟ شاٹ ادویات کو جلد سے جلد فراہم کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں۔ 

دورے کے دوران محسن نقوی نے ایم ایس سے وارڈ کے اے سی بند ہونے کے متعلق سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اے سی کام نہیں کررہے تو انہیں جلد سے جلد تبدیل کروائیں۔ 

وزیر اعلی پنجاب نے سروسز ہسپتال ک ناقص صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہسپتال  کی حالت دیکھ کر نہایت افسوس ہوا اور گزشتہ تین ماہ میں جتنے ہسپتال دیکھے ہیں یہ ہسپتال سب سے بری حالت میں ہے ہسپتال کی کسی بھی وارڈ میں اے سی نہیں چل رہے ۔محسن نقوی نے ہسپتال میں ائیر کنڈشینز کی بندش پر ٹھیکدار کو پیسوں کی ادئیگی نہ کرنے پر ڈائریکٹر فنانس کو عہدئے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔
وزیر اعلی نے اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں سے پرانے بیڈز ہٹا دیں اور ڈھائی ارب روپے مالیت سے ہ پندرہ ہزار نئے بیڈز لگا دئیے جائیں ۔