چونیاں طوفانی بارش سے ڈوب گیا، مساجد میں اذانیں اور دعائیں

چونیاں طوفانی بارش سے ڈوب گیا، مساجد میں اذانیں اور دعائیں

ایک نیوز: چونیاں میں  چھے گھنٹے سے جاری طوفانی بارش سے شہر اور گردونواح کے علاقے ڈوب گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں میں  چھے گھنٹے سے جاری طوفانی بارش سے شہر اور گردونواح کے علاقے ڈوب گئے ہیں، بارش تاحال جاری  ہے اور مساجد میں بارش رکنے کے لیے اذانیں اور دعائیں کی جارہی ہیں۔شدید بارش کے باعث نواحی گاؤں ڈھٹے میں چھت گرنے سے بارہ سالہ بچی بھی جاں بحق ہو گئی ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے تلونڈی نہر کا بند ٹوٹ گیا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی مونجی اور مکئی کی فصل تباہ ہو گئی ہیں۔بارشی پانی سے گلی محلوں سمیت مین شاہرائیں پانی میں ڈوب گئی ہیں ۔