بہاولنگر: آسمانی بجلی گھر پر گرنے سے گھریلو سامان خاکستر

 بہاولنگر: آسمانی بجلی گھر پر گرنے سے گھریلو سامان خاکستر

ایک نیوز: بہاولنگر میں آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت گرگئی جس سے کمرے میں موجود سامان اور گندم ملیا میٹ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بہاولنگر میں دریائے ستلج بھوکاں پتن کے قریب آسمانی بجلی کے باعث گھر کی چھت گرگئی افسوسناک واقعہ نورے والا بند کے قریب پیش آیا ۔بارش اور سیلاب سے متاثرہ شخص محمد عباس کے گھر پر آسمانی بجلی گر گئی ، آسمانی بجلی گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گھریلوں سامان دو موٹر سائیکل دیگر سامان اور کمرے میں پڑی گندم ملیامیٹ ہوکر رہے گئی۔

متاثرہ شخص محمد عباس کا کہنا تھا کہ سیلاب اور مسلسل بارش سے متاثر تھے، آج گھر پر آسمانی بجلی گرگئی جس نے سب کچھ تباہ کردیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-25/news-1690272423-2871.mp4