سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے پر پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر کی فائرنگ، 1 شخص زخمی

سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے پر پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر کی فائرنگ، 1 شخص زخمی
کیپشن: A sub-inspector of the patrol police fired upon parking a vehicle on the road, 1 person was injured

ایک نیوز: مریدکے میں شیخوپورہ روڈ پر سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے پر پٹرولنگ پولیس کا سب انسپکٹر آپے سے باہر ہوگیا۔ 

شہری ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرنے کے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ جس کے بعد اہل علاقہ نے پیٹرولنگ پولیس کی درگت بنا ڈالی۔ 

بتایا گیا ہے کہ شوکت نامی شخص نے سڑک پر گاڑی کھڑی کی تو پٹرولنگ پولیس نے ہٹانے کو کہا۔ تلخ کلامی پر سب انسپکٹر شہریار نے فائرنگ کردی۔ جس سے شہری شوکت پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ 

ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمی شہری کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پٹرولنگ پولیس کا گھیراؤ کر کے ان کی دھلائی کردی۔

پٹرولنگ پولیس کے ایس آئی سائرس شہریار کی مدعیت میں 30 افراد کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تھانہ صدر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔