ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عائشہ نسیم کا استعفٰی منظور کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عائشہ نسیم نے چند روز قبل ذاتی وجوہات کی بنا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا،18 سالہ عائشہ نسیم نے 4 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ پاکستان ویمن ٹیم کی بہترین ہٹرز میں سے ایک تھیں۔عائشہ نے 2020 میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔ پی سی بی نے عائشہ نسیم کا استعفٰی منظور کر کے انہیں کھیل سے خیرباد کہہ دیا ہے۔
عالمی ویمن ٹی ٹونٹی کپ 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 18 سالہ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیریئر کے عروج پر کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مذہبی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھااور انہوں نے اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا تھا۔