ترک صدر طیب اردگان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع

ترک صدر طیب اردگان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع
کیپشن: Turkish President Tayyip Erdogan is expected to visit Pakistan next month

ایک نیوز: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، دورہ اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان بھی صداردگان کے ہمراہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے میں ترک صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔ حکان فدان وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورہ پاکستان میں ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ وفد میں ترکیہ بحریہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے۔ 

دورے کے دوران ترکیہ صدر کی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ ترک صدر اور ترک بحریہ کے حکام پاک بحریہ میں شامل ہونے والے نئے بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ بھی کریں