پی سی بی ڈومیسٹک معاملات پر اہم اجلاس آج ہوگا

پی سی بی ڈومیسٹک معاملات پر اہم اجلاس آج ہوگا

ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک معاملات پر اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف کی سربراہی میں اجلاس کا مصباح الحق بھی حصہ ہوں گے،مصباح الحق ذکا اشرف کے مشیر کے ساتھ کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ بھی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک معاملات پر جنید ضیا شرکا کو بریفینگ دیں گے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے کرکٹ امور کے لیے مشیر مقرر ہوگئے۔ مصباح الحق نے ذکا اشرف کا ایڈوائزر بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ ذمہ داریاں  بلا معاوضہ انجام دیں گے۔ اح الحق کی مشاورت سے ہی کرکٹ کمیٹی کے اراکین کو رکھاجائے گا۔کرکٹ کمیٹی میں وقار یونس اور محمد کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی تقرری کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی مشاورت سے ہی چیف سلیکٹر کو بھی مقرر کیا جائے گا۔