ایک نیوز: راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈز پر دیوار گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق دیوار کے ملبے تلے دب کر تین سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ سلنڈر پھٹنے سے عمارت کے بیک سائیڈ کی دیوار سیکیورٹی گارڈز پر جا گری۔ تینوں سیکورٹی گارڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 8میں ڈیوٹی پر تھے۔
جاں بحق ہونیوالے سیکورٹی گارڈز کا تعلق ایبٹ آباد،راولپنڈی اور چکوال سے تھا۔ محمد اسرار کے اہلخانہ ڈیڈ باڈی لیکر چکوال آبائی علاقہ روانہ ہو گئے۔