پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس:پی ٹی آئی خاتون رہنما روبینہ جمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Jul 25, 2023 | 12:03 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی خاتون رہنما اور سابق ایم پی اے روبینہ جمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ 

انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں نو مئی کو راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈمن جج عبہر گل خان نے کی۔ 

عدالت نے سابق ایم این اے روبینہ جمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں  13 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزمہ کو  7 اگست کو دوبارہ  پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

روبینہ جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ 

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے۔

یاد رہے کہ روبینہ جمیل کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 109/23 درج ہے۔ روبینہ جمیل اور دیگر پر راحت بیکری کے پاس پولیس کی گاڑیوں کو جلانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں