ایک نیوز: جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کو تھانہ کالا گجراں کے علاقےسے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری ظفر اقبال کو نو مئی واقعات میں ایم پی او تحت گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ نو مئی کے واقعات کے بعد چوہدری ظفر اقبال روح پوش تھے۔
خاندانی ذرائع نے سابق ایم پی اے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔