ایک نیوز: پنجاب بار کونسل نے 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدور کو معطل کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطباق پنجاب بار کونسل نےمذکورہ بالا بارز کے نائب صدور کو صدر کا عہدہ سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔بارز صدور کو چارج سنبھالنے کے فوری بعد الیکشن بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے/چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل طاہر شبیر چوہدری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق57 بارز کے صدور کو الیکشن بورڈ کا تقرر نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔فیصل آباد، شیخوپورہ، میانوالی، جہلم بار،سیالکوٹ، نارووال، مظفرگڑھ، ڈی جی خان بار کے صدور معطل ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ صاحب بار،پاکپتن، صادق آباد، شکر گڑھ، مری سمیت دیگر بارز کے صدر بھی معطل ہونیوالوں میں شامل ہیں۔