اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کیخلاف سوموٹو ایکشن لینے کیلئے درخواست دائر

Jul 25, 2023 | 11:23 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کے خلاف سوموٹو ایکشن لینےاورجوڈیشل کمیشن کےقیام کیلئے درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کے خلاف سوموٹو ایکشن لینےاورجوڈیشل کمیشن کےقیام کیلئے درخواست مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل کےکردار معاشرے کےناسور ہیں۔یونیورسٹی میں منفی سرگرمیاں کرنے والانیٹ ورک نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنےمیں ملوث ہے۔اس نیٹ ورک اور ان کےسرغنہ کوبےنقاب کئے بغیر نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ نہیں بنایا جا سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کاحکم دیاجائے۔جوڈیشل انکوائری کےذریعے ملزمان کو بےنقاب کرکے سخت ترین سزاء دی جائے۔جوڈیشل انکوائری میں تعلیمی اداروں اور طلباء کےمستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے سفارشات مرتب کی جائیں۔

مزیدخبریں