ایک نیوز: علماء کرام کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے جلاؤ گھیراؤ پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔
علماء کے وفد کا کہنا تھا کہ "9 مئی کا دن بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا"۔
علماء کے وفد نے 9 مئی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اس روز ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان بھر میں شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ جنہوں نے دفاعِ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا"۔
وفد نے مطالبہ کیا کہ ان شرپسندوں، فسادیوں اور احسان فراموشوں کو سخت سزا دیکر نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ملک دشمن گروہ مشتعل ہو کر قومی اثاثوں اور افواجِ پاکستان کی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔