ایک نیوز: یوسف نگر شیرا کوٹ میں سوتیلے باپ نے 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق یوسف نگر شیرا کوٹ میں سوتیلے باپ نے 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بچے کے حقیقی چچا کی درخواست پر ملزم کو حراست میں لے لیا لاش مردہ خانے پوسٹ مارٹم کیلئےبھجوا دی ،
پاکپتن کے عطاء محمد کی بیوہ 40 سال صغرہ بی بی نے شیرا کوٹ کے عثمان نامی لڑکے سے شادی کر لی جس کے بعدعثمان نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے چاند علی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ معصوم مقتول کی بہنوں سویرا اور ایمان فاطمہ نے حقیقی چچا کو بتلایا کہ سوتیلے باپ نے چاند علی پر تشدد کیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئیے بجھوا کر ملزم گرفتار کر لیا ہے۔