ایک نیوز: جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ ملزمان کی جانب سے سردار مصروف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات اور تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ رمنا اور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمات میں ضمانت کنفرم ہو چکی ہے۔