روپے کی مسلسل بے قدری، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا

Jul 25, 2023 | 10:38 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں  امریکی ڈالرمہنگاہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا رجحان رہا۔  انٹربینک میں ڈالر 60پیسےمہنگا،287.92سے بڑھ کر288.52پربند ہوا۔گزشتہ کاروباری روز ڈالر 287 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا  ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگا ،293 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 134 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 54 پر بند ہوا ہے۔بازار میں 29 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبارکی مالیت 8 ارب 13 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 989 ارب روپے ہے۔  

مزیدخبریں