ایک نیوز: انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرمہنگاہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/jc1jUZCZZ3#SBPExchangeRate pic.twitter.com/uGBHBbFF5o
— SBP (@StateBank_Pak) July 25, 2023
رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا رجحان رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 60پیسےمہنگا،287.92سے بڑھ کر288.52پربند ہوا۔گزشتہ کاروباری روز ڈالر 287 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگا ،293 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 134 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 54 پر بند ہوا ہے۔بازار میں 29 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبارکی مالیت 8 ارب 13 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 989 ارب روپے ہے۔