شکارپور: بارشیں زحمت بن گئیں، دیوار گرنے سے 3 کمسن بہنیں جاں بحق

Jul 25, 2023 | 09:56 AM

ایک نیوز: شکارپور میں رات گئے گھر کی دیوار گرنے سے تین کمسن بہنیں جان کی بازی ہار گئیں اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے ملنگ جاگیرانی میں حالیہ بارشوں کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے تین کم سن بچیاں اور دو خواتین ملبے تلے دب گئیں۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے 3 بچیوں کی لاشیں نکال لیں جب کہ دو خواتین کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں