شہریوں کیلئے بری خبر: 200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

Jul 25, 2023 | 09:42 AM

ایک نیوز: ملک میں ضروری دواؤں کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور  200 دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

ماہرین امراض قلب کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں، ملک میں اس وقت انجیوگرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی کی بھی قلت ہے۔

   ماہرین کے مطابق اصلی دواؤں کی عدم موجودگی کے باعث جعلی اوراسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں، دماغی اوراعصابی نظام کےعلاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

مزیدخبریں