سندھ، بلوچستان میں طوفانی بارشیں: حب ڈیم کی سطح خطرناک حد تک بلند

Jul 25, 2023 | 08:41 AM

ایک نیوز: سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم مکمل طور پر بھرنے میں صرف 3 فٹ کی سطح باقی رہ گئی ہے۔ 

حکام کے مطابق گزشتہ دو روز میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 8 فٹ بلند ہوئی ہے، 22 جولائی کو حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔

 سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں کے بعد 23 جولائی کی شام حب ڈیم میں سطح آب 330.9 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔ پیر کی شام 7 بجے تک حب ڈیم میں پانی کا لیول 336 فٹ کا لیول عبور کر گیا تھا۔ 

حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔ 

واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ممکنہ طور پر اگر مزید 3 فٹ تک پانی آگیا تو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حب ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر جائے گا۔

مزیدخبریں