راولپنڈی:آسمانی بجلی گرنےسےسلنڈردھماکا،3افرادزخمی

راولپنڈی:آسمانی بجلی گرنےسےسلنڈردھماکا،3افرادزخمی
کیپشن: Rawalpindi: Cylinder exploded due to lightning, 3 people injured

ایک نیوز:راولپنڈی میں آسمانی بجلی گرنےسےسلنڈردھماکہ کےنتیجےمیں3افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی فوڈاسٹریٹ کےریسٹورنٹ میں رات گئےسلنڈردھماکا ہونےسے3افرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق رات گئےطوفانی با رش کےدوران آسمانی بجلی گرنےسےسلنڈردھماکاہواتھا،واقع کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیوں کاآغازکردیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق سلنڈردھماکےاورآگ لگنےکےنتیجےمیں 3افرادجھلس کرزخمی ہوئے،جن کو طبی امدادکیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔