ایک نیوز:شمالی افریقا میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث الجزائر کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں10 فوجیوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق الجزائرکےجنگلات میں خوفناک آگ لگنےسے34ےزائدافرادجھلس کرہلاک ہوگئےاورآتشزدگی کےنتیجےمیں متعددافرادزخمی بھی ہوئے۔
الجزائر کی وزارت داخلہ کے مطابق جنگلات میں مختلف مقامات پر آگ لگنے سے متاثرہ علاقوں سے 1500 سے زائد افراد کا انخلا کیا جا چکا ہے جبکہ 7000 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق جنگلات میں آتشزدگی کے باعث اموات کی تعداد 34 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کےمطابق آگ تیونس کےساتھ بارڈرپرجنگلات میں لگی،آگ سےمتاثرہ شہریوں نے بڑےپیمانےپرنقل مکانی کرنی شروع کردی۔
شمالی افریقا : الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی، 34 افراد ہلاک
Jul 25, 2023 | 03:06 AM