ایک نیوز:پنجاب پولیس کےہسپتالوں کومحکمہ صحت کےٹیچنگ ہسپتالوں کےسپردکردیاگیا،پنجاب پولیس اورمحکمہ صحت کےدرمیان معاہدہ طےپاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس ویلفیئرہسپتال لاہورکومیوہسپتال کی انتظامیہ چلائے گی،پولیس ویلفیئرہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کےساتھ منسلک کردیاگیا۔
پولیس ویلفئیرہسپتال راولپنڈی کوراولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ چلائےگی۔ نگراں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پولیس لائنزکا دورہ کیا۔
محکمہ صحت اورپولیس افسران نے وزیرصحت اورآئی جی پنجاب کوبریفنگ دی۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اورپنجاب پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ پولیس ویلفئیر ہسپتالوں کومحکمہ صحت عملےسمیت تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، محکمہ صحت کےساتھ ہسپتالوں کےمنسلک ہونے سےپولیس ملازمین کوبہترسہولیات ملیں گی۔
اس موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کےملازمین کوبہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے،پولیس ویلفئیرہسپتالوں کی بہتری کیلئےروڈمیپ بنادیا گیاہے۔