ایک نیوز:حال ہی میں 700,000 سے زائد افراد پر کی گئی ایک نئی تحقیق نے ان عادات کا جائزہ لیا ہے جنہیں اگر ادھیڑ عمری میں اپنالیا جائے تو طویل زندگی حاصل کی جاسکتی ہے بنسبت ان لوگوں کے جنہوں نے ان عادات کو ترک کیا ہوا ہے۔ وہ عادتیں درج ذیل ہیں۔
1) جسمانی طور پر متحرک رہیں
2) تمباکو نوشی مت کریں
3) منشیات اور شراب نوشی سے دور رہیں۔
4) صحت مند خوراک کھائیں
5) ذہنی تناؤ میں کمی لائیں
6) بھرپور نیند لیں
7) مثبت معاشرتی تعلقات برقرار رکھیں
تحقیق میں بتایا گیا کہ 40 سال کی عمر کے افراد ان تمام عادات کو اپنانے پر اوسطاً 24 سال زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ ان عادات کی حامل خواتین دیگر خواتین کے مقابلے میں 21 سال اضافی عمر حاصل کر سکتی ہیں۔
مذکورہ بالا تحقیق کے نتائج بوسٹن میں امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے اجلاس میں پیش کیے گئے ہیں۔ مطالعہ کے پیش کنندہ اور امریکی محکمہ برائے سابق فوجیوں کے امور کے ہیلتھ سائنس کے ماہر ژوان مائی نگوین نے بتایا کہ ہم واقعی حیران تھے کہ محض 7 عادات اپنانے سے کتنے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
صحت مندزندگی اورعمرمیں اضافےکیلئے7عادات اپنالیں
Jul 25, 2023 | 02:15 AM