ٹویٹر کے علامتی نشان کی تبدیلی پرسوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ٹویٹر کے علامتی نشان کی تبدیلی پرسوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
کیپشن: ٹویٹر کے علامتی نشان کی تبدیلی پرسوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ایک نیوز : ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک ٹویٹر میں اہم تبدیلی کردی۔ٹویٹر نے اپنے مشہور پرندے کے نشان کو حرف “X” سے تبدیل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے ٹویٹر کے علامتی نشان کو X میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ میمز کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے کیونکہ ایلون مسک کا حرف X کے ساتھ جنونی رشتہ مشہور ہے۔
ایک صارف نے مذاقاً کہا کہ ٹویٹر کے نشان کو X میں تبدیل کرنے کا مطلب ہے کہ ٹویٹر صارفین اب X-MEN کے نام سے جانے جائیں گے۔ ٹویٹر ویڈیوز کو ایکس-ویڈیوز کہا جائے گا۔ ٹویٹر پر انفلوئنسرز کو X-rated  کہا جائے گا اور جو لوگ اسے استعمال کرنا چھوڑ دیں گے، انہیں ایکس-لَوَر کہا جائے گا۔
درج ذیل مزید میمز پیش کی جارہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کیا گیا ہے: