(ایک نیوز نیوز) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حرامانی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئرکی ہے۔ جس کی کیپشن میں لکھا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ پرامید ہیں کہ ان کی یہ دعا ضرور قبول ہوگی۔
خیال رہے کہ دعا اور اس کے شوہر ظہیر کا کیس سندھ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ جان کے خطرے کے پیش نظر ظہیر کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اور انویسٹیگیشن افسر و دیگر کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔
عدالت نے متعلقہ افسران سے 29 جولائی کو ہونے والی سماعت میں جواب مانگا ہے۔