(ایک نیوز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے فیصلے کے بعد ٹوئٹ کی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدمعاشوں کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
آج کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدمعاشوں کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 25, 2022
جبکہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے