(ایک نیوز نیوز) حکومتی اتحاد میں رہنا ہے یا نہیں؟ موجودہ ملکی صورتحال میں پارٹی کے لیے بہترین آپشن کیا ہے؟ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اےپی) کیا حکومتی اتحاد کو سرپرائز دینے جارہی ہے؟ حکمران اتحاد کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
بی اےپی کے صدر عبدالقدوس بزنجو نے پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بی اے پی کی اہم بیٹھک بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی، جس میں بی اےپی کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔