آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ فیاض الحسن چوہان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

آصف زرداری, دبئی ,فیاض الحسن چوہان ,نیا پینڈورا باکس ,پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، سپریم کورٹ
کیپشن: آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ فیاض الحسن چوہان نے بڑا دعویٰ کردیا۔

(ایک نیوز نیوز) آصف زرداری دبئی کیوں گئے ہیں؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے ایک اہم شخصیت دبئی میں رابطہ کررہی ہے اور ان کو فوری الیکشن پر آمادہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کو آمادہ کرلیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک میں فوری عام انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے جبکہ اتحادی جماعتیں عام انتخابات اپنے وقت پر کروانے کی خواہاں ہیں۔