ایک نیوز نیوز: ایلون مسک کا کہناہے کہ ان کے گوگل کے شریک بانی سرجی برن کی بیوی نکول شناہان سے تعلقات کی خبر درست نہیں ۔ سرگئی برن میرے دوست ہیں۔
ارب پتی افراد بھی عام لوگوں جیسے ہی ہوتے ہیں ۔ محبت نفرت رقابت اور دشمنی ان میں بھی ایسے ہی ہے جیسے ہم میں ۔دنیاکے امیرترین شخص ایلون مسک نے خود کو گوگل کے شریک بانی ارب پتی سرجی برن کا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ک بیوی نکول شناہان سے ان کا کوئی اسکینڈل نہیں ہے انہیں زندگی میں صرف دو دفعہ دیکھا ہے۔ یادرہے سرجی اور شناہان نے طلاق کا کیس دائرکررکھا ہے ۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق شناہان اور ایلون مسک کے درمیان پہلی ملاقات امریکی ریاست میامی میں ہونے والی ایک آرٹ نمائش میں ہوئی تھی ۔ اس وقت ایلون مسک کی اپنی گرل فرینڈ کلئیر باؤچرعرف گرائمز سے نیا نیا بریک اپ ہوا تھا۔جس کے بعد شناہان اور ایلون مسک میں تعلقات پروان چڑھنا شروع ہوئے ۔
This is total bs. Sergey and I are friends and were at a party together last night!
— Elon Musk (@elonmusk) July 25, 2022
I’ve only seen Nicole twice in three years, both times with many other people around. Nothing romantic.