لاہور: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کی 68 ویں سنڈیکیٹ میٹنگ، بجٹ کی منظوری

Jul 25, 2022 | 19:06 PM

(ایک نیوز نیوز) لاہور میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کی سنڈیکیٹ کا 68 واں اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی۔ دوران اجلاس سنڈیکیٹ نے ویٹرنری یونیورسٹی کے مالی سال 2022-23 کے 3 ارب 63 کروڑ سے زائد بجٹ کی منظوری دی ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا ہے کہ 1 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کی گئی ہے۔ ڈاکٹر نسیم احمد کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو 2 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد رقم غیرترقیاتی کاموں سے متوقع ہے۔ 

مزیدخبریں