ایف بی آر ایڈیشنل کمشنر مس کنڈکٹ کی مرتکب قرار، تنخواہ میں کٹوتی

ایف بی آر ،ایڈیشنل کمشنر ،مس کنڈکٹ ،مرتکب قرار، تنخواہ ،کٹوتی
کیپشن: ایف بی آر، فائل فوٹو

(ایک نیوز نیوز) ذرائع کے مطابق ایڈیشنل کمشنر ٹیکس آفس لاہور ہما سرور مس کنڈکٹ کی مرتکب قرار پائی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے محکمانہ اجازت کے بغیر بیرون ملک کا دورہ کیا۔ دوران انکوائری انہیں قصوروار قرار پایا گیا۔ جس کے بعد ان کی تنخواہ پر ایک سال کی انکریمنٹ روک دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کا 6 ماہ کے لیے پرفارمنس الاؤنس بھی بند کردیا گیا ہے۔ محکمے کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔