64 سالہ ہالی وڈ بیوٹی شیرون اسٹون  کے حسن کا سحر آج بھی برقرار

sharon stone actoress
کیپشن: sharon stone
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: 64 سالہ ہالی وڈ بیوٹی شیرون اسٹون  کے حسن کا سحر آج بھی برقرار ہے جس کا ثبوت ان کا ابھی تک میڈیا کے شوبز پیجز پرراج ہے۔حالیہ بولڈ تصاویر نے تہلکہ مچا دیا۔

شیرون اسٹون کے سوشل میڈیا انسٹا گرام پیجز پر پوسٹ کی جانے والی ایک نیم عریاں تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ 

شیرون اسٹون کی تصویر پر عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھی فنکاروں نے بھی کمنٹس کئے ہیں۔ اس سے قبل ان کی اٹلی کے شہر سسلی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ بولڈ تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

 یادرہے شیرون سٹون حاسد اور خطرناک خاتون کے کرداروں پر مشتمل ٹی وی سیریز اور فلموں میں بے شمار کردار ادا کرچکی ہیں اور نوے کی دہائی میں  بیسک انسٹنکٹ ، نائن اینڈ ہاف ویک سمیت بے شمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں  وہ امریکا کی کم ازکم تین نسلوں کے نوجوانوں کے دل کی دھڑکن بنی رہی ہیں۔