(ایک نیوز نیوز) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں ملک کی 4 رکنی ٹیم حصہ لے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس ٹیم کے ارکان میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہوں گی۔ فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے لاہور اور کراچی میں ٹرائلز کروائے جائیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری معظم خان کو لاہور اور کراچی کے لئے سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کراچی میں معظم خان کے ساتھ جاوید خان،اشتیاق مبین اور جان عالم سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ لاہور میں معظم خان کے ساتھ عدنان احسان خان، نصرت خان ، سردار نزاکت اور مس ماہم سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوں گی۔ لاہور میں 5 جبکہ کراچی میں 7 اگست کو ٹرائلز ہوں گے۔