(ایک نیوز نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 249 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فورم نے سرحدی اور داخلی سیکیورٹی کا جامع جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت بنانے کے لیے جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-07-25/news-1658753853-7692.mp4
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملک میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی ہے۔ آرمی چیف نے ریسکیو اور بحالی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔