پارلیمانی لیڈر انڈے سے نہیں نکلتا، شیری رحمان برس پڑیں

شیری رحمان
کیپشن: Sheir Rehman

ایک نیوز نیوز: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جب کسی سیاسی لیڈر کا خط آجائے تو کوئی ابہام نہیں رہتا۔ایک خط کو تسلیم کیا جاتا ہے دوسرے خط کو نہیں کیا جاتا۔پارٹی سربراہ پارلیمانی لیڈر کو نامزد کرتا ہے، انڈے سے نہیں نکلتے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پٹیشن 11 بجے واپس کردی۔ فاروق ایچ نائیک وہاں کھڑے رہے۔پیپلزپارٹی کو سنا گیا ہے نہ جے یو آئی کو۔ امید ہے اب عدالت فل بینچ تشکیل دے گی۔

شیری رحمان نے کہا پارٹی سربراہ کی ہدایت فوقیت رکھتی ہے۔جب تضاد ہوتوپارٹی سربراہ کا فیصلہ ترجیح ہوتی ہے. پارٹی میں پھوٹ پڑی ہو تو حکومت کس طرح بنا ئی جاسکتی ہے.سیاسی بحران تحریک انصاف پیدا کررہی ہے۔پیپلز پارٹی عدلیہ کی عزت کرتی ہے.پیپلز پارٹی کی پٹیشن کو انہوں نے واپس کر دیا ہے.